کویت: صحت خدمات فیس کی اضافہ یکم اکتوبر سے نافذ
جمعرات 14 ستمبر 2017 3:00
کویت: کویتی وزارت صحت نے اعلامیہ جاری کرکے واضح کیا ہے کہ ملک میں مقیم غیر ملکیوں پرصحت خدمات فیس میں اضافہ یکم اکتوبر سے نافذ ہوگا۔وزارت صحت نے آج جمعرات(14ستمبر) کو تمام سرکاری اسپتالوں اور صحت مراکز کو میمو جاری کردیا ہے۔ نئی صحت خدمات فیس کے مطابق صحت مراکز سے رجوع کرنے کی فیس 2دینار،حادثات کی صورت میں اسپتال سے رجوع کرنے کی فیس 5دینار جبکہ کسی بھی اسپتال کے اوپی ڈی سے رجوع کرنے کی فیس10دینار مقرر کی گئی ہے۔