کویت:صحت فیس میں اضافے سے 170ملین دینار آمدنی متوقع
کویت: کویت میں مقیم تارکین وطن پر صحت خدمات کی فیس میں اضافے سے سالانہ 170ملین دینار آمدنی ہوگی۔ اس رقم میں سے 30فیصد قومی خزانے میں جمع ہوگی۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی فیس کا نفاذ اکتوبر سے ہوگا جبکہ حکومتی مالی سال 31مارچ 2018کو مکمل ہوگا۔ نئے مالی سال میں فیسوں میں اضافے کے باعث وزارت صحت کو 300ملین دینار کی آمدنی ہوگی۔واضح رہے کہ کویت میں مقیم تارکین پر صحت خدمات کی فیس میں 5گنا اضافہ منظور ہوگیا ہے۔