Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تنقید کرنے والوں کو حقیقت کا ادارک نہیں، ماریا شاراپووا

لندن: روسی ٹینس اسٹار ماریا شراپووا نے ان کیخلاف تنقیدی رویہ رکھنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ شاراپووا نے کہا کہ تنقید کرنے والوں کو اصل حقیقت اور سچائی کا ادارک ہی نہیں۔ انہوں نے انٹرویو کے دوران ممنوعہ ادویات کے استعمال کا الزام تسلیم کرنے سے انکار کیا۔ خیال رہے کہ ماریا شاراپووا کو مبینہ طور پر ممنوعہ ادویات کے استعمال کے الزام میں 15 ماہ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ابھی کچھ عرصہ قبل ہی ان کی دوبارہ ٹینس کورٹ میں واپسی ہوئی ہے۔انٹرویو کے دوران روسی ٹینس ا سٹار نے کہا کہ ممنوعہ ادویات کا اسکینڈل اب ان کے ماضی کا حصہ بن چکا ہے۔ انہوں نے اسے ایک بڑی غلطی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کچھ طبی مسائل کی وجہ سے 2006ءمیں ایسی ادویات کا استعمال کیا تھا جس پر کچھ عرصے بعد ہی پابندی لگا دی گئی تھی تاہم انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا ان ادویات پر پابندی عائد کرنا ضروری تھا؟ کیونکہ اب تک ایسے کوئی ثبوت سامنے نہیں لائے جا سکے کہ ان کے استعمال سے پرفارمنس میں اضافہ ہوتا ہے۔

شیئر: