ریاض: جھاڑ پھونک کرنیوالا بہروپیا گرفتار
ریاض....ریاض ریجن میں ادارہ امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے اہلکاروں نے جھاڑ پھونک کرنے والے بہروپئے کو گرفتار کرلیا۔ ریجن میں ادارے کے ترجمان شیخ محمد السبر نے بتایا کہ جھاڑ پھونک کرنے والے بہروپیے کا تعلق ایک عرب ملک سے ہے۔ اس پر متعدد خلاف ورزیوں کا الزام ہے۔ اسے گرفتار کرکے متعلقہ ادارے کی تحویل میں دیدیا گیا۔ گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندرشرعی و قانونی خلاف ورزیوں کے سدباب ، دیسی علاج اور جھاڑ پھونک کرنے والوں کے خلاف مہم چلانے کی ہدایت دیئے ہوئے ہیں۔