اسلام آباد... سپریم کورٹ نے پانا مہ پیپرز کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی نا اہلی کے فیصلے کے خلاف دائر نظرثانی درخواستوں کو خارج کرتے ہوئے نواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ برقرار رکھا۔ 5 رکنی بنچ کے سربراہ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے مختصر فیصلے میں کہا کہ تمام نظر ثانی درخواستیں خارج کی جاتی ہیں ۔تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔ سپریم کورٹ نے نظر ثانی درخواستوں پر فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا ۔