پرانے طیارے میں بیوٹی صالون کھول لیا
اسکاٹ لینڈ۔۔۔۔۔ایک بیوٹیشن نے پرانے طیار ے میں اپنا ہیئر اور بیوٹی صالو ن کھول لیا۔ لنارک شائر کی رہنے والی 25امبر اسکاٹ نے 1957ء کے بنے ہوئے سی وی 440طیارے کو صالون کی شکل دی۔اس پر 30ہزار پونڈ خرچ آئے۔ طیارے میں 4میک اپ آرٹسٹ ،2ہیئر ڈریسر اور ناخن تراشنے والا شخص کام کرسکتا ہے۔امبر کے والدین نے بیٹی کیلئے 10سال پہلے 25ہزار پونڈ میں یہ ناکارہ طیارہ خریداتھا۔ ماضی میں پرتگالی ایئرلائنز کے زیر استعمال تھا۔اسے وہاں سے برطانیہ لانے میں 20ہزار پونڈ کا اضافی خرچ ہوا۔ امبر نے کہا کہ لوگ یہاں بڑی خوشی سے میک اپ کرانے آتے ہیں حتیٰ کہ ایک خاتون امریکہ سے یہاں آئیں۔انہوں نے کہا کہ یہ طیارہ کافی عرصے سے بڑے گھر میں کھڑا تھا اور بدھ کی شب ہی اس کی تقریب رونمائی ہوئی۔فیس بک پر 2ہزار سے زیادہ لوگوں نے امبر کی حوصلہ افزائی کی ہے۔طیارہ 20ٹن وزنی ہے اور ریٹائرمنٹ تک 7ملین میل کاسفرطے کرچکا ہے۔