Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جرمنی،ترکی پر اقتصادی دباﺅ بڑھائیگا

برلن.... جرمن چانسلر انجیلا مرکل ترکی میں قید اپنے شہریوں کی رہائی کے تناظر میں ترکی پر اقتصادی دباﺅ بڑھانا چاہتی ہیں۔ جرمن حکومت ترکی کے ساتھ اقتصادی تعاون میں کمی لانے کا ارادہ رکھتی ہے اور پہلے سے جاری مختلف معاشی منصوبوں پر نظرثانی بھی کرنا چاہتی ہے۔ انجیلا مرکل نے ترک جیلوں میں کئی جرمن شہریوں کو مقید رکھنے کو ناقابلِ قبول قرار دیا۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ان تمام قیدیوں کو ترکی میں قائم جرمن سفارت خانے کی جانب سے قونصلر سطح کی معاونت بھی دی گئی ہے۔
 

شیئر: