Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیریز ہارے لیکن کروڑوں دل جیت لئے، عالمی کرکٹرز واپس روانہ

لاہور:ورلڈ الیون ٹیم کے عالمی ستارے پاکستانیوں کے دل جیت کر اپنے ملکوں میں روانہ ہوگئے۔ آزادی کپ میں شرکت کیلئے آنے والے عالمی کھلاڑیوں کو مال روڈ پر ہوٹل سے سخت سیکیورٹی انتظامات میں ائر پورٹ پہنچایا گیا۔ٹیم کی روانگی کے وقت مال روڈ، جیل روڈ ،سرفراز رفیقی روڈ اور دیگر متعلقہ سڑکوں پر ٹریفک کو روک دیا گیا۔ ٹیم کے کھلاڑیوں کو علامہ اقبال ائر پورٹ کے خصوصی لاونج میں پہنچایا گیا۔ جہاں پی سی بی حکام نے غیر ملکیوں کھلاڑیوں کو رخصت کیا، عملے کے ساتھ خوشگوار موڈ میں گفتگو اور سیلفیاں بھی بنوائیں۔ ورلڈ الیون لاہور سے دبئی کیلئے غیر ملکی ائرلائنز کے ذریعے روانہ ہوگئے۔

شیئر: