مدینہ منورہ .... محکمہ اعداد و شمار کا کہنا ہے کہ مدینہ منورہ میں حجاج کی تعداد 2 لاکھ 942 ہے جن میں سب سے زیادہ تعداد میں بنگلہ دیشی حجاج ہیں ۔ سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق محکمہ شماریات کی جانب سے جاری رپوٹ کے مطابق فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد حجاج کرام کی مدینہ منورہ آمد کا سلسلہ جاری ہے جس میں ہر روز اضافہ ہو رہا ہے ۔ اب تک 4لاکھ 20 ہزار 109 حجاج کرام مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں جو اپنے مقررہ پروگرام کے مطابق یہاں قیام کر کے واپس روانہ ہو گئے ۔ آج مزید 47 ہزار حجاج کرام مدینہ منورہ پہنچیں گے ۔ اس وقت مدینہ منورہ میں مختلف ممالک کے حجاج کرام موجود ہیں جن میں سب سے زیادہ تعداد بنگلہ دیشی حجاج کی ہے جو 12 ہزار298 ہیں ۔ واضح رہے وہ حجاج کرام جو قبل از حج براہ راست مدینہ منورہ آتے ہیں انکی واپسی جدہ حج ٹرمنل سے ہوتی ہے جبکہ حج ٹرمنل پر آنے والے عازمین حج کی واپسی مدینہ منورہ ائیر پورٹ سے ہوتی ہے ۔