بیشہ.... وزارت تجارت و صنعت کی تفتیشی کمیٹی نے مارکیٹ سے غیر معیاری موبائل فون چارجراور الیکٹرانک اشیاءضبط کر لیں۔ سبق نیوز کے مطابق بیشہ کمشنری میں وزارت تجارت کے اہلکاروں نے مارکیٹ تفتیشی کارروائی کے دوران فروخت کی جانے وا لی غیر معیاری الیکٹرانک مصنوعات ضبط کر لیں جن میں موبائل چارجر، چارجنگ لیڈ ، یو ایس بی اور دیگر آلات شامل تھے ۔ ضبط کی جانے والی اشیاءوزارت تجارت کے اہلکاروں نے تلف کردیں ۔ اس ضمن میں تفتیشی کمیٹی کے ذمہ دار کا کہنا تھا کہ غیر معیاری چارجر سے کافی نقصان ہوتا ہے ۔