گینیڈی گلووکن اور کنیلو الوریزکامڈل ویٹ چیمپیئن شپ مقابلہ آج ہو گا
لاس ویگاس: مڈل ویٹ ورلڈ چیمپیئن شپ میں میکسیکو کے باکسر کنیلو الوریز اور قازقستان کے گینیڈی گلووکن کے درمیان سپر فائٹ آج لاس ویگاس میں ہو گی۔ ایرینا میں گینیڈی گلووکن کو کنیلوالویرز کا چیلنج درپیش ہو گا۔ فائٹ سے قبل دونوں باکسرز کا وزن کیا گیا۔ پرجوش شائقین نے فائٹرز کا شاندار استقبال کیا۔ ٹرپل جی کے نام سے مشہور گینیڈی گلووکن ڈبلیو بی سی، آئی بی ایف اور آ بی او کے مڈل ویٹ چیمپیئن قازقستانی مکے باز نے 37 پروفیشنل باوٹس میں حصہ لیا اور 33 بار حریفوں کو ناک آوٹ کیا۔ دوسری جانب کنیلو الوریز 49 بار رنگ میں اترے۔ 27 سالہ باکسر نے 3 مرتبہ ورلڈ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ کنیلو الوریز کو صرف ایک بار فلوئیڈ مے ویدر کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔