Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رام مندر بن کر رہے گا، وشو ہندو پریشد

نئی دہلی۔۔۔۔۔وشوہندوپریشد نے اجودھیا میں متنازعہ اراضی پر مندر کی تعمیر کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کی طرف سے پارلیمنٹ میں تجویز پیش کرنے کی مانگ کی ہے۔ اندر پرستھ ہندوپریشد کے ذریعے منعقدہ سیمینار میں سوامی راگھوانند نے کہا کہ اجودھیا میں مندر کی تعمیر کا کام عدالت اور تنظیموں پر نہیں چھوڑا جانا چاہئے بلکہ اس کیلئے تمام سیاسی جماعتیں مل کر پارلیمنٹ میں قرارداد لائیں جس میں مندر کی تعمیر کا مطالبہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اجودھیا میں جب مندر کا سنگ بنیاد رکھا جائیگا تبھی پورے ملک میں نئی لہر پیدا ہوگی ۔ سیمینار میں وی ایچ پی کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری سریندر جین اور قومی ترجمان وجے شنکر تیواری اور پرسار بھارتی میں مشیر گیانندربرتریا نے بھی اپنے خیالا ت کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر جین نے کہا کہ وی ایچ پی کو پورا یقین ہے کہ مندر کی تعمیر کو اب مزید ٹالا نہیں جاسکے گا۔

شیئر: