قطری حکمراں خوف کھانے لگے
ریاض.... قطر کے ممتاز رہنما شیخ عبداللہ بن علی آل ثانی کی جانب سے ہنگامی اجلاس کے انعقاد کی اپیل نے قطری حکام کے حلقوں میں کھلبلی مچا دی۔ دوحہ سے موصولہ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ حکمرانوں کے حلقو ں میں خوف و بے چینی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ آئندہ ایام میں سماجی اور معاشی تبدیلیاں دیکھنے میں آئیں گی۔ عام قطری شہری اظہار رائے پر جبر و تشدد اور جیل جانے کے خوف میں مبتلا ہونے لگے۔ قطر میں اقتصادی حالات دن بدن بگڑتے جارہے ہیں۔ قوتِ خرید کم ہورہی ہے۔ شیخ عبداللہ آل ثانی نے اپیل کی ہے کہ جو کچھ گنوایا جاچکا اس پر صبر لیکن جتنا کچھ بچایا جاسکتا ہے اسے بچانا ضروری ہے۔