Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آل ثانی نے قطری حکمراں خاندان کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

دوحہ .... قطر کے ممتاز رہنما شیخ عبداللہ آل ثانی نے اپنے خاندان کے تمام افراد اور قطری عوام کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔ انہوں نے اپنے پیغام میںواضح کیا کہ وہ ہنگامی اجلاس کا دعوت نامہ قطر اور اس کے عوام کی سلامتی کی بابت خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی انتہائی دلچسپی کو دیکھ کر جاری کررہے ہیں۔ شیخ عبداللہ آل ثانی نے اپنے پیغام میں توجہ دلائی کہ ہمارا فرض ہے کہ موجودہ بحران پر خاموشی نہ سادھیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ صورتحال بد سے بدتر ہوتی چلی جارہی ہے اور ہمیں انجانے انجام کی جانب دھکیل رہی ہے۔ شیخ عبداللہ آل ثانی نے مزید کہا کہ اجلاس سے انکا مقصد بحران سے تعلق رکھنے والے ہر معاملے پر غوروخوض اور حالات کو معمول پر لانے کیلئے ہم کیا کچھ کرسکتے ہیں اس پر غوروخوض کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قطر کو بد سے بدتر انجام کی جانب جاتے ہوئے دیکھ کر مجھے دکھ ہورہا ہے۔مجھے اس بات پر افسوس ہے کہ خلیج کے استحکام کو تہہ و بالا کرنے پر کھلم کھلا اکسایا جانے لگا ہے۔

شیئر: