پیناسونک اسمارٹ فون19 ستمبر کو لانچ ہوگا
پیناسونک کی ایلوگا سیریز کے دو نئے اسمارٹ فونز 19 ستمبر کو لانچ کئے جائیں گے۔نئے اسمارٹ فونز میں ایلوگا رے 500 اور ایلوگا رے 700 شامل ہیں۔لانچنگ کی تقریب نئی دہلی میں منعقد کی جائے گی اور اسکے دعوت نامے ارسال کر دیئے گئے ہیں۔ایلوگا رے 500 کا ڈسپلے 5 انچ اور ریزولوشن 720×1280 پکسلز ہیں۔فون میں 3 جی بی ریم اور 32 جی بی انٹرنل اسٹوریج موجود ہے۔ اسکے ساتھ ساتھ فنگر پرنٹ سیکیورٹ سسٹم بھی فون کا حصہ ہوگا۔فون میں 13 اور 8 میگا پکسل کے دو بیک کیمرے اور 5 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا جائے گا۔ایلوگا رے 700 میں 5.5 انچ کا ڈسپلے، 3 جی بی ریم ، 32 جی بی انٹرنل اسٹوریج ، 13 میگا پکسل کا بیک کیمرہ ، ایل ای ڈی فلیش ، 13 میگا پکسل کا فرنٹ شوٹر اور 4000 میگا واٹ آورز کی بیٹری شامل ہو گی۔ دونوں اسمارٹ فونز کی قیمت بالترتیب 8999 اور 9999 انڈین روپے ہو گی۔