دو ماہ ان ایکٹیو رہنے پر گوگل بیک اپ ڈیلیٹ
اگر آپ کا اینڈرائڈ فون دو ماہ سے زیادہ ان ایکٹیو ہے تو گوگل ڈرائیو میں موجود تمام بیک اپ ڈیلیٹ کر دے گا۔اینڈرائڈ پالیسی کے مطابق گوگل کی جانب سے اینڈرائڈ صارفین کے ڈیٹا کے بیک اپس گوگل ڈرائیو میں محفوظ تو کئے جاتے ہیں لیکن یہ اسی حالت میں محفوظ رہتے ہیں جب تک موبائل زیرِ استعمال ہو۔ اگر دو ہفتے تک مسلسل موبائل استعمال نہ ہو تو گوگل ڈرائیو بیک اپس کے ساتھ ایکسپائری تاریخ ظاہر کرنا شروع کرتا ہے اور صارف کو مطلع رکھنے کے لئے کاؤنٹ ڈاؤن شروع کر دیا جاتا ہے اور دو ماہ مسلسل ان ایکٹیو رہنے پر تمام بیک اپس مستقل ختم کر دیئے جاتے ہیں اور انہیں کسی بھی طور واپس لانا ممکن نہیں ہوتا۔