Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ کو اسلامی تمدن سے روشناس کرانے کیلئے فورم قائم کیا جائے، رابطہ

 نیویارک.... رابطہ عالم اسلامی کے زیر اہتمام نیویارک میں منعقد ہونے والی عالمی اسلامی کانفرنس کے اسکالرز اور اسلامی اداروں کے سربراہوں نے 2روزہ بحث مباحثے کے بعد 8سفارشات جاری کردیں۔ کانفرنس ”امریکہ اور مسلم دنیا کے درمیان تہذیبی ربط و ضبط“ کے عنوان سے منعقد ہوئی۔ اس میں 56ممالک کے 450علمائ، دانشور اور اسلامی ادارو ںکے سربراہ شریک ہوئے۔ رابطہ کانفرنس نے اس امر پر زور دیا کہ امریکہ کو اسلامی تمدن اور امت مسلمہ کو امریکی تمدن سے روشناس کرانے کیلئے فورم قائم کیا جائے۔ رابطہ عالم اسلامی امریکہ میں قائم جامعات ، تنظیموں اور انجمنوں کے ساتھ اس سلسلے میں تعاون کرے۔ کانفرنس نے انسداد انتہاءپسندی کے عالمی مرکز " اعتدال" کی پرزور حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی تہذیب و تمدن اور اس کا رہنما تاریخی تجربہ واضح کرتا ہے کہ مسلمان دیگر تہذیبوں کو مالا مال بھی کرتے رہے ہیں اور ان سے فائدہ بھی اٹھاتے رہے ہیں۔ مسلمان آج بھی اقتصادی، فکری ، ثقافتی ، سماجی اور سائنسی شعبوں میں بنی نوع انساں کی خدمت کا عزم رکھتے ہیں۔ کانفرنس نے جو سفارشات کی ہیں ان میںپہلی سفارش یہ کی گئی کہ اقوام عالم کے درمیان رواداری اور مساوات کا جذبہ بیدار کرنے، ثقافتی اور تمدنی ربط و ضبط کو موثر شکل میں لانے کیلئے طویل المیعاد حکمت عملی ترتیب دی جائے۔ دوسری سفارش یہ کی گئی کہ مسلم علماءاور دانشور متنازع مسائل کا جائزہ لینے اور مشترکہ تصور ترتیب دینے کیلئے دوسری تہذیبوں کے نمائندوں سے پے درپے ملاقاتیں کریں۔ تیسری سفارش میں امریکہ کی اسلامی تنظیموں اور مسلم دنیا کے سرکاری وعوامی اداروں کے درمیان تعاون بڑھانے پر زور دیاگیا۔ چوتھی سفارش میں انسان کے وقار، اسکے حقوق کے تحفظ اور عدل و انصاف کیلئے موثر عالمی مساعی صرف کرنے کی طرف توجہ مبذول کرائی گئی۔

شیئر: