Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انگلش پریمیئر لیگ: مانچسٹر یونائیٹڈ نے ایورٹن کو0-4سے ہرادیا

لندن: انگلش پریمیئر لیگ کے مقابلے میں ایورٹن اور مانچسٹر یونائیٹڈ میں جوڑ پڑا۔ ٹیم مانچسٹر نے کھیل کے آغاز سے ہی شاندار پرفارمنس دکھائی اور پہلا گول چوتھے منٹ میں کر دیا۔ میچ کے پہلے ہاف کے اختتام تک دونوں ٹیموں کی جانب سے مزید گول نہ ہو سکا۔ کھیل کے 83ویں منٹ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کے ہینریک نے ایک اور گول کر کے اپنی ٹیم کی برتری 0-2 کر دی۔ اس کے بعد مانچسٹر یونائیٹڈ نے وقفے وقفے سے مزید دو بار گیند کو جال میں پھینک دیا جبکہ ایورٹن کی ٹیم کوشش کے باوجود کوئی گول نہ کر سکی۔

شیئر: