Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی نائب وزیر خارجہ سے تہمینہ جنجوعہ کی ملاقات

نیویارک...پاکستانی سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے نیو یارک میں امریکی نائب وزیر خارجہ ٹام شینن سے ملاقات کی ۔ افغانستان اور امر یکہ کی نئی پالیسی کے خطے پر پڑنے والے اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں۔ ا سے مذاکرات کے ذریعے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔ افغانستان میں امن علاقائی استحکام کے لئے اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لئے امریکہ کے ساتھ تعلقات کی اہمیت ہے۔ دونوں ممالک انسداد دہشتگردی اور مشترکہ دشمن کے خاتمے کے لئے تعاون کریں گے۔ افغانستان سے داعش کے خاتمے کے لئے دونوں مل کر کام کر سکتے ہیں۔ پاکستان افغانستان میں امن کے لئے مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔ دریں اثناءتہمینہ جنجوعہ نے افغان نائب وزیر خارجہ حکمت کرزئی سے بھی ملاقات کی ۔ سیکرٹری خارجہ نے افغان مسئلے کے حل کے لئے پاکستان کی خواہش کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امن علاقائی استحکام کے لئے اہم ہے۔

 

شیئر: