Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے شمالی اور وسطی علاقوں میں گرد و غبار

’مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ ریجنوں کے بعض شہروںمیں مطلع گرد آلود رہے گا‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے سعودی عرب کے شمالی اور وسطی علاقوں کے لیے ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ الجوف، شمالی حدود، حائل اور قصیم میں گرد وغبار کا طوفان ہوگا جس کے باعث حد نگاہ انتہائی محدود رہ جائے گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’مذکورہ علاقوں میں گرد آلود تیز ہوا بھی چلے گی‘۔
محکمے نے الجوف ریجن کے حوالے سے کہا ہے کہ ’دومۃ الجندل اور سکاکا میں گرد و غبار کے طوفان کی وجہ سے حد نگاہ ایک کلو میٹر تک محدود ہوگی‘۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’ریاض اور مشرقی ریجن کے علاوہ عسیر، جازان اور نجران میں بھی گردو غبار سے قدرے متاثر ہوں گے‘۔
’اسی طرح مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ ریجنوں کے بعض شہروںمیں مطلع گرد آلود رہے گا ‘۔
 

شیئر: