Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حجاج مدینہ میں دہری خوشی سے سرشار

مدینہ منورہ .... ضیوف الرحمن حج سے فارغ ہوکر مسجد نبوی شریف کی زیارت کیلئے مدینہ منورہ پہنچے ہوئے ہیں۔ وہاں وہ روحانی ماحول سے سرشار ہیں۔ روضہ مبارکہ میں جسے جنت کی ایک کیاری ہونے کا اعزاز حاصل ہے نماز اور تلاوت کرکے زندگی بھر کا خواب پورا کررہے ہیں۔ سرکاری اور نجی حج ادارے انہیں مطلوبہ سہولتیں فراہم کرنے میں ایک دوسرے پر سبقت لیجانے کیلئے کوشاں ہیں۔ حجاج حضرات نے واس سے گفتگو میں کہا کہ امسال حج موسم ہر لحاظ سے کامیاب رہا ۔حاجی محمد زاہد گل نے کہا کہ امسال حاجی زیادہ تھے۔ آسانیاں ا ن سے کہیں زیادہ تھیں۔ نظم و ضبط دیدنی تھا۔ مقدس مقامات کا بنیادی ڈھانچہ نہایت عمدہ اور اعلیٰ درجے کا تھا۔ جمرات کی رمی میں کوئی دشواری نہیں ہوئی۔ حج فورس کے اہلکار ہر جگہ موجود تھے اور پوری مستعدی سے رمی کے عمل کو منظم کررہے تھے۔ کویت کی حجن حلیمہ یوسف امیر نے کہا کہ مختلف بولیاں بولنے اور رنگا رنگ تہذیب و تمدن سے نسبت رکھنے والوں کو مطمئن کرنا اپنے آپ میں بڑا کارنامہ ہے۔
 

شیئر: