عراقی سرحدوں پر فوجی مشقوں کی کویتی تردید
کویت .... کویتی وزارت دفاع نے واضح کیا ہے کہ عراق سے ملنے والے کویتی علاقے الجہرہ میں کویتی فوج کی جنگی مشقوں کے باعث زلزلے کے دعوے سراسر غلط ہیں۔ وزارت نے توجہ دلائی کہ کویتی فوج جب بھی کہیں مشقیں کرتی ہے تو پہلے سے اسکا باقاعدہ اعلان کردیا جاتا ہے۔ ذرائع ابلاغ فوج سے متعلق کوئی بھی خبر چھاپنے سے قبل متعلقہ ادارے سے رجوع کرلیا کریں۔