مملکت کی جنوبی سرحدوں پر حملہ پسپا کردیا گیا
ریاض: یمن کی آئینی حکومت کی بحالی کے لئے قائم عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے واضح کیا ہے کہ اتحادی افواج نے گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران حملہ آور یمنی عسکریت پسندوں کے خلاف کئی فوجی آپریشن کئے۔ سعودی عرب کی جنوبی سرحدوں کو حملہ آوروں کی دسترس سے بچالیا گیا۔ المالکی نے بتایا کہ اتحادی افواج کے حملے کامیاب رہے اور باغیوں کو زبردست جانی ومالی نقصان پہنچایا گیا جبکہ متعدد باغیوں کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔