Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گجرات فسادات کی تحقیقات کرنیوالے وائی سی مودی، این آئی اے کے نئے ڈائریکٹر جنرل مقرر

نئی دہلی۔۔۔۔مرکزی حکومت نے انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس ) کے سینیئر افسر وائی سی مودی کو قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) کا ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق مودی کی تقرری این آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل شرد کمار کی جگہ کی گئی ہے۔ کمار کی مدت کار 30اکتوبر کو مکمل ہورہی ہے۔ گجرات فسادات کی تحقیقات کرنیوالے وائی سی مودی 1984ء بیج کے آسام ، میگھا لیہ کیڈر کے آئی پی ایس افسر ہیں۔

شیئر: