اسلام آباد... تحریک انصاف کی سابق رہنما اور قومی اسمبلی کی رکن عائشہ گلالئی نے پارٹی میں علیحدہ گروپ بنانے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کا تختہ الٹ گیا ہے۔ اب پرانے لوگوں کے ساتھ جلد لائحہ عمل کا اعلان کروں گی۔ اکبرایس بابر،و جیہ الدین دیگرایم این ایزاورایم پی ایزمیری قیادت میں آنے کو تیارہیں۔اجلاس میں آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ نیازی صاحب پٹری سے اترگئے ہیں۔ آپ کوپی ٹی آئی میں اس وقت نظریاتی کارکن نظرنہیں آئے گا۔فردوس عاشق،فواد چوہدری،علیم خان،بابراعوان جیسے لوگوں نے قبضہ کررکھا ہے۔پارٹی کے نظریاتی لوگوں کا قصور یہ ہے کہ ان کے پاس پیسہ نہیں۔ جھوٹے،منافق،کردار سے عاری شخص کی وجہ سے تحریک انصاف بدنام ہورہی ہے۔عمران خان خواتین کا استحصال کررہے ہیں۔آوازاٹھائی تومیرے خلاف ریفرنس دائرکردیا۔نیازی صاحب کی زبان میں گالی اورکیچڑہے۔کیا اس جیسا شخص کرپش فری پاکستان بنائے گا؟۔نیازی صاحب کو سوچنا چاہیے کہ الیکشن کیوں ہارے؟ کرپٹ لوگوں کو ملا کر کیسے کرپشن ختم ہوسکتی ہے؟ این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں خیبرپختونخوا کے عوام کا پیسہ اسی طرح لگایا گیا جس طرح بنی گالہ میں لگا ہوا ہے ۔ عمران خان نے کہا تھا کہ شیخ رشید کوچپڑاسی تک نہ بناوں مگراسے وزیراعظم کا امیدواربنادیا۔کیا عمران خان کوشیخ رشید کے سواپارٹی میں وزیراعظم کا کوئی امیدوارنہیں ملا؟۔قبل ازیںالیکشن کمیشن میں عائشہ گلالئی کو ڈی سیٹ کرنے کے لئے ریفرنس پر سماعت ہوئی ۔ گلالئی نے اپناجواب جمع کرایا ۔ الیکشن کمیشن نے ریفرنس کی سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کردی۔