محمد مصلح الدین جاویدکی خدمات ناقابل فراموش ہیں ،مولانا نوید افروز
بزم طلبائے قدیم ومحبان جامعہ نظامیہ جدہ کی جانب سے الو داعیہ تقریب
جدہ (امین انصاری ) بزم طلبائے قدیم ومحبان جامعہ نظامیہ جدہ کی جانب سے محمد مصلح الدین جاوید صدیقی صابری نائب صدر تعلیمی کمیٹی بزم کی الو داعی تقریب مولانا محمد نوید افروز کی صدارت میں منعقد ہوئی ۔ مولانا حافظ محمد عبدالسلام عزیز انواری صدیقی معتمد بزم نے قرا¿ن پاک کی تلاوت کی ۔ حافظ محمد اعجاز ‘ سید احمد رضا اور سید ابوبکر قادری نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سنانے کی سعادت حاصل کی ۔حافظ محمد نظام الدین غوری نے نظامت کے فرائض انجام دئےے۔ مولانا محمد نوید افروز نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ بیس سال سے محمد مصلح الدین جاوید نے بزم کی خدمات انجام دیں اور کسی کو شکایت کا موقع نہیں دیا ‘ جب کبھی اُنہیں کوئی ذمہ داری دی جاتی بحسن و خوبی انجام دیتے ۔ بزم کے مدرسہ دارالعلم کے لئے اُنکی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔سیادت علی خان قادری نے کہا کہ مصلح الدین جاوید صدیقی خاندانی قاضی ہیں اور صدیقی اور اسی نسبت سے انکے اندر سخاوت ‘ تقویٰ بدرجہ اتم پایاجاتا ہے وہ کبھی کسی سے اونچی آواز میں بات نہیں کرتے۔ مولانا محمد عبدالسلام نائب صدر بزم نے کہا کہ محمد مصلح الدین جاوید نے ہمیشہ علماءو حفاظ کرام کی قدر دانی کی اور دین کی تبلیغ کےلئے پیش پیش رہے ۔نونہالوں میں علم دین کے حصول کےلئے جذبہ پیدا کرنا ان کا اولین مشن تھا ۔ سید عما د الدین قادری نے کہا مصلح الدین نے کئی لوگو ں کو روزگار سے منسلک کرنے میں رہنمائی کی اورجب کبھی کسی کو ضرورت ہوتی اپنی خدمات کے ذریعہ اُنہیں فائدہ پہونچاتے ۔ مولانا حافظ محمد عبدالسلام عزیز معتمد بزم نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں موصوف وطن عزیز واپس ہونے کے بعد بھی خدمات جاری رکھیں گے ۔سید محمد خالد حسین مدنی نائب صدر نور ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائٹی نے کہا کہ مصلح الدین جاوید نے اپنی خاموش خدمات کے ذریعہ صرف بزم کو نہیں بلکہ جدہ میں موجود کئی تنظیموں کو فائدہ پہونچایا ہے ۔قاری محمد اعجاز صابری اور ڈاکٹر اعجاز صابری نے بھی خطاب کیا ۔ محمد مصلح الدین جاوید صابری نے کہا کہ اللہ کا کرم ہے کہ اس نے ملت کی خدمت کا موقع عنایت کیا ۔ انہوں نے تمام تنظیموں کارکنوںکو مبارکباد دی اور کہا کہ خدمت کا اجر یقینا آخرت میں ملے گا ۔ ہمیں چاہئے کہ ہم صدق دل سے اللہ کی مخلوق کی خدمت کریں ۔ انہوں نے بزم طلبائے قدیم ومحبان جامعہ نظامیہ کے ذمہ داران وعہدیداران کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس تقریب کا اہتمام کرکے میرے حوصلوں کو جلا بخشی ۔