Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک،امر یکہ سردمہری ختم ہوگئی،تہمینہ جنجوعہ

نیو یارک ...وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور ا مریکی نائب صدر مائیک پینس کے درمیان پاک،امریکہ مذاکرات جاری رکھنے پراتفاق ہوا ہے۔ مذاکرات کے ذریعے دوطرفہ امور کا حل تلاش کرنے کے لئے امریکی وفد آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا۔ سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے صحافیوں کو بتایا کہ وزیراعظم شاہد خاقان نے امریکی نائب صدر کو ٹرمپ کے پالیسی بیان کے بعد قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کیا۔ فریقین نے افغان مسئلے پر مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔تہمینہ جنجوعہ نے بتایا کہ ملاقات سے دونوں ملکوں کے درمیان سردمِہری کا خاتمہ ہوا۔امریکہ بھی بات چیت جاری رکھنا چاہتاہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سری لنکن صدر سے وزیراعظم کی ملاقات میں سارک سمیت مختلف امورپربات چیت ہوئی ۔ کرکٹ امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔شاہد خاقان نے ایرانی صدر حسن روحانی، ترک صدر طیب اردگان اوربرطانوی وزیر اعظم تھریسامے سے بھی ملاقات کی ۔

 

شیئر: