Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انگلینڈ نے پہلا ون ڈے 7وکٹوں سے جیت لیا

 
مانچسٹر: انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا ون ڈے 7وکٹوں سے جیت کر5میچوں کی سیریز میں0-1 کی برتری حاصل کرلی ۔ شکست سے ویسٹ انڈیز کےلئے ورلڈ کپ تک براہ راست رسائی کے امکانات ختم ہو گئے۔ اوپنر جو نی بیئر اسٹو کے کیریئر کی پہلی اور ناقابل شکست سنچری اسکور کی۔ مہمان ٹیم نے204/9رنز بنائے، انگلینڈ نے 3وکٹوں کے نقصان پر 31ویںاوور میں210رنز مکمل کرتے ہوئے ہدف حاصل کرلیا۔ 97گیندوںپر 11چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست100رنز بنانے والے اوپنر جونی بیئر اسٹو میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔28ون ڈے میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کرنے والے جونی بیئر اسٹو نے کیریئر میں پہلی مرتبہ سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گراﺅنڈ میں کھیلے جانے میچ میں ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بارش کی وجہ سے میچ تاخیر سے شروع ہوا اور 42-42اوورز تک محدود کر دیا گیا۔ ویسٹ انڈین ٹیم انگلینڈ کو صرف 205رنز کا ہدف دے سکی اور9وکٹوں پر 204رنز اسکور کئے ۔کپتان جیسن ہولڈر نے41رنز ناٹ آوٹ بنائے۔ اوپنر کرس گیل 37،شائی ہوپ35اور رووان پاول23رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔بین اسٹوکس نے3،عادل رشید اور کرس ووکس نے2،2کھلاڑیوں کوپویلین بھیجا۔ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی پہلی وکٹ 31رنز پر گری تاہم دوسری وکٹ کی شراکت میں بیئر اسٹو اور جوئے کے درمیان125رنز کی شراکت نے فتح آسان کردی۔اوپنر ایلکس ہیلز 19اور جوئے روٹ54رنز بنا کر لوٹے۔ کپتان این مورگن نے 10رنز بنائے جبکہ بین اسٹوکس23رنز بنا کر جونی بیئر اسٹو کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔ اسٹوکس نے 31ویں اوور کی 5ویں گیند پر چھکا لگا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ ویسٹ انڈیز کے کیسیرک ولیمز نے2اورجیروم ٹیلر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

شیئر: