’’پرچی‘‘کا نیا ٹیزر منظرعام پر
لالی وڈ سینما کی نئی فلم’’ پرچی‘‘ کا نیا ٹیزر منظرعام پر آیاہے۔ اداکارہ حریم فاروق فلم پرچی میں ایک گینگسٹر لڑکی کا کردار نبھارہی ہیں۔ حریم کےساتھ مرکزی کردار میں اداکار علی رحمان کام کررہے ہیں۔فلم میں بھتے کی پرچیوں کا ذکر ہے۔ فلم میں جرائم پیشہ افراد پر مشتمل ایک نیٹ ورک دکھایاگیاہے جو بھتہ وصول کرنے کیلئے مختلف افراد کو پرچیاں بھیجتے ہیں۔اس قبل فلم کی ایک اور جھلک گزشتہ ماہ پیش کی گئی تھی ۔ فلم کا ٹریلر جلد منظرعام پر آئےگا۔