Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فواد خان 100 پرکشش شخصیات کی فہرست میں

پاکستانی و ہندوستانی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانےوالے معروف اداکار فواد خان کا نام دنیا کی سو پرکشش ترین شخصیات میں سامنے آیاہے۔ خبروں کے مطابق اداکار فواد خان کودی انڈپنڈنٹ کرٹکس کی2017کی سو افراد کی مرتب کردہ فہرست میں شامل کیاگیاہے ۔ادارے کی جانب سے اپنےسوشل میڈیا اکااؤنٹ پر فواد خان کی تصویر بھی پیش کی گئی ہے۔ہر سال ایک سو پرکشش افراد کی فہرست میں اس برس پاکستانی اداکار فواد خان سمیت دیگر بالی وڈ اور ہالیووڈ اداکاروں کے نام شامل ہیں جو اپنی شخصیات کے حوالے سے پرکشش مانے جاتے ہیں۔واضح رہے کہ 2015 میں جاری ہونےوالی ایشیاکی پرکشش افراد کی فہرست میں بھی فواد خان جگہ بناچکے ہیں۔
 

شیئر: