اداکار راج کمار راو کو ان کی نئی فلم ”بریلی کی برفی“ میں اداکاری پر سپرا سٹار امیتابھ بچن کی جانب سے خط ملا ہے۔راج کمار راو”کائے پوچے، سٹی لائٹس،علی گڑھ اور ’ٹریپڈ‘ جیسی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔امیتابھ بچن کے خط کے بارے میں راج کمار کا کہنا ہے کہ یہ خط میرے لئے کسی بھی ایوارڈ سے کم نہیں۔ یہ بہت ہی زبردست بات ہے کہ کس طرح وہ نئے اداکاروں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔ ان کی جانب سے یہ میرے لئے پہلی چٹھی ہے۔میں امید کرتا ہوں کہ یہ سلسلہ جاری رہے گا۔راج کمار راو مستقبل میں امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔ انہیں حال ہی میں امیتابھ بچن کی بہو اور اداکارہ ایشوریہ بچن کے ساتھ اوم پرکاش مہرا کی فلم ’فنے خان‘ میں کام کرنے کا موقع ملا۔ اس فلم میں ان کے ساتھ انیل کپور بھی ایک اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ راج کمارنے کہا کہ یہ فلم میں اس لئے کر رہا ہوں کیونکہ مجھے ان بہترین اداکاروں کے ساتھ کام کرنے اور سیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔ میں ہجوم کے ساتھ صرف اس لئے نہیں چل سکتا کیونکہ وہ سو برسوں سے ایک ہی راستے پر چل رہے ہیں۔میں اپنے راستے کا تعین خود کروں گا۔ میں کاملیت پسند ہوں۔