Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انوشکا ، ویرات ، مشترکہ ریستوران

 
بالی وڈ فلم ' جب ہیری میٹ سیجل' کی اداکارہ انوشکا شرما نے اپنے بہی خواہ کرکٹر ویرات کوہلی کےساتھ مشترکہ ریستوران کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق انوشکا شرما نے ویرات کےساتھ ملکر مشترکہ جائداد بنانے کا فیصلہ کیا ہے جسکے لئے وہ دونوں ایک ریستوران کی چین بنائیں گے۔اس سے قبل دونوں شخصیات کی ممبئی شہر میں مشترکہ جائداد خریدنے کی خبریں سامنے آچکی ہیں۔ واضح رہے کہ اداکارہ انوشکا شرما کے کرکٹر ویرات کےساتھ دوستی کے چرچے کافی عرصے سے سامنے آرہے ہیں کئی کھیلوں کے ایونٹس میں بھی انوشکا ، ویرات کوہلی کےساتھ دکھائی دے چکی ہیں۔
 
 
 
 
 

شیئر: