Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کھجوروں میں امارات اور آسٹریلیا کی دلچسپی

ریاض .... سعودی وزارت ماحولیات و پانی و زراعت اور کھجوروں کے قومی مرکز کے عہدیداروں نے انکشاف کیا ہے کہ آسٹریلیا اور ابوظبی کھجوروں کے شعبے میں غیر معمولی دلچسپی لینے لگے۔ آسٹریلیا کی وزارت زراعت و پانی اور ابوظبی حکومت کے ماتحت الفوعہ کمپنی کے عہدیدارو ںنے ریاض، قصیم اور الاحساءکے نخلستانوں کے دورے کئے اور آسٹریلیا کے مختلف منصوبوں میں سعودی کھجوروں سے استفادے کی خواہش ظاہر کی۔ آسٹریلوی وفد کا کہناہے کہ سعودی کھجوروں کو زرعی مسائل سے بچانے کی ضرورت ہے۔ علاوہ ازیں انکا معیار برقرار رکھنے کیلئے بھی تدابیر کرنا ہونگی۔
 

شیئر: