کمیونیکیشن بورڈ نجی معاملات میں دخل کا مجاز نہیں
جمعرات 21 ستمبر 2017 3:00
ریاض .... انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن بورڈ کے ترجمان عادل ابو حیمدنے اطمینان دلایا ہے کہ بورڈ صارفین کے ذاتی امور میں مداخلت نہیں کرتا اور انکی راز داری کی حفاظت کرتا ہے۔ کسی بھی شخص کو صارفین کے نجی معاملات میںدخل دینے ، انکی معلومات پر اثر انداز ہونے کی اجازت نہیں۔ کمیونیکیشن بورڈ کا فر ض ہے کہ وہ سمعی و بصری رابطوں کی سہولت فراہم کرنے والی ایپلی کیشنز کے ذریعے انتظامی نگرانی کرتا رہے۔