حزب اسلامی انتخابات میں حصہ لے گی، حکمت یار
جمعرات 21 ستمبر 2017 3:00
ہرات ...حزب اسلامی کے رہنما اور سابق افغان وزیر اعظم گلبدین حکمت یار نے متحارب گروپوں پر زور دیا ہے کہ وہ جنگ چھوڑ کرمذاکرات کی میز پرآجائیں۔افغان صوبے ہرات میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے گلبدین حکمت یار نے کہا کہ مسائل کا حل مذاکرات میں موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام جنگجوؤں کی مدد کریں اورنہ انہیں پناہ دیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ مقررہ وقت پر صاف اور شفاف انتخابات کرائے جائیں۔ حزب اسلامی آئندہ انتخاب میں حصہ لے گی۔