Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیرملکی سرمایہ کاری میں چار گنا اضافہ  ہوا ہے: خالد الفالح

غیرملکی سرمایہ کاری کے لائسنسوں میں 9 سے 10 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر سرمایہ کاری انجینیئر خالد الفالح نے کہا ہے کہ ’گزشتہ دس برسوں میں مملکت میں سرمایہ کاری کی کامیابیاں قابل ذکر ہیں۔‘
اخبار 24 کے مطابق انجینیئر خالد الفالح اتوار کو ریاض میں ہیومن کیپبلٹی انشیٹو کانفرنس کے پینل ڈسکشن میں شریک تھے۔

الفالح نے کہا کہ  ’براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں چار گنا اضافہ ہوا ہے جبکہ غیرملکی سرمایہ کار کمپنیوں میں ملازمتوں میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے‘۔
سبق نیوز کے مطابق الفالح نے کہا کہ ’حالیہ دنوں میں مملکت میں غیرملکی سرمایہ کاری میں چار گنا اضافہ ہوا ہے جو سرمایہ کاری کے ماحول میں بہتری کا واضح اشارہ ہے جبکہ بین الاقوامی کمپنیوں کے علاقائی ہیڈکوارٹر کی تعداد 600 سے تجاوز کر گئی ہے‘۔

الفالح نے بتایا کہ ’غیرملکی سرمایہ کاری کے لائسنسوں میں 9 سے 10 فیصد تک اضافہ ہوا ہے اور ان کمپنیوں کے علاقائی ہیڈکوارٹرز کی تعداد میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے جو مملکت کے حوالے سے بہت مثبت اشارے ہیں‘۔
الفالح نے نشاندہی کی کہ ’لیبر مارکیٹ کی تیاری، اس کے ساتھ رفتار برقرار رکھنا  اور تیاری صرف تعلیم کی ذمہ داری نہیں ہے بلکہ والدین، نوجوانوں، کمپنیوں اور موجودہ شراکت داروں کی اجتماعی ذمہ داری ہے‘۔
 

 

شیئر: