پشاور..ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ امن کپ کے ذریعے ثابت کریں کہ پاکستان پرامن ملک ہے۔ میرانشاہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فاٹا میں زندگی معمول پر ہے۔شمالی وزیر ستان میں امن بحال ہوگیا۔یہاں دہشت گردی سب سے زیادہ تھی۔ آپریشن سے پہلے اوراس کے بعد بھی قبائلیوں نے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔انہیں اپنے گھروں کو بھی چھوڑنا پڑا۔ اب ہر آنے والا دن گزرے ہوئے دن سے بہت بہتر ہے۔ حکومت فاٹا ریفارمز پر کام کرر ہی ہے۔ اس میں فوج کی مشاورت اور حمایت شامل ہے ۔ جیسے جیسے ان ریفارمز پر عمل ہوگا۔ ترقی کا ایک ایس دیا جلے گا جس سے روشنی پھیلے گی۔انہوں نے کہا کہ لوگوں نے شمالی وزیر ستان کا صرف نام سنا تھا۔ پاکستان الیون اور یو کے الیون کامیچ لائیو جانے سے دنیا دیکھے گی کہ یہاں دہشت گردی کا خاتمہ اور امن بحال ہوگیا۔ ابھی یہ ابتدا ہے۔ آنے والے دونوں میں مزید ایسے ایونٹ کرائے جائیں۔ واضح رہے کہ میرانشاہ کے یونس خان اسٹیڈیم میںپاک آرمی کے زیر اہتمام خیر سگالی ٹی 20 میچ کھیلا جا رہاہے۔ کھلاڑیوں میں شاہد آفریدی، یونس خان ،راشد لطیف،جنید خان،مشتاق احمد، عمر گل شامل ہیں۔