Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سانحہ ماڈل ٹاون کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا حکم

  لاہور... لاہور ہائی کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاون کی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر لانے کا حکم دے دیا۔سانحہ ماڈل ٹاون کی تحقیقات کے لئے ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل ایک رکنی جوڈیشل کمیشن نے انکوائری ر پورٹ مکمل کرکے حکومت کے حوالے کر دی تھی تاہم پنجاب حکومت نے انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے سے انکار کردیا تھا۔ سانحہ ماڈل ٹاون میں خواتین سمیت 14 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔پاکستان عوامی تحریک نے رپورٹ منظر عام پر لانے کے لئے درخواست دائر کی تھی ۔عدالت نے درخواست کی سماعت پر فیصلہ پہلے محفوظ کیا تھا۔
 

 

شیئر: