Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہنی پریت کی تلاش کیلئےنیپال ریڈیو پر اعلان

پنچکولا۔۔۔۔گرمیت کی راز دار ہنی پریت کے خلاف تشدد بھڑکانےکے الزام میں ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ ہریانہ پولیس نے بتایا کہ ہنی پریت کے خلاف ہریانہ کے سیکٹر 5تھانہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ دریں اثناء ہنی پریت کی تلاش کیلئے نیپال ریڈیو پر اعلان کیا جارہا ہے  کہ جسے بھی ہنی پریت کی بابت علم ہو وہ معلومات فراہم کرنے کا اہتمام کرے۔ پنچکولا کے کمشنر اے ایس چاولا نے کہا کہ ایف آئی آر میں ڈیرہ کے دیگر کا رندوں کے خلاف تشدد بھڑکانے اور آتشزنی کے الزامات لگائے گئے ہیں۔

شیئر: