بیوی کو جلاکر ہلاک کرنے والے شوہر کو عمر قید
جمعرات 21 ستمبر 2017 3:00
پرتاپ گڑپ۔۔۔۔اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع ایڈیشنل سیشن جج نونیت کمار کی عدالت نے بیوی کو جلاکر ہلاک کرنے والے شوہر کو عمر قید و جرمانے کی سزا سنادی۔ استغاثہ کے بموجب تھانہ ہتھکواں کے چوکیدار شری پال نے رپورٹ درج کرائی کہ راجو اور اس کی بیوی میں معمولی بات پر کہا سنی ہوگئی تھی، بعدازاں راجو نے بیوی پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا دی جس سے اس کی موت ہوگئی۔ پولیس نے راجو کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے فرد جرم عائد کردی تھی۔