Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشیاکپ کیلئے نئے کپتان کے ساتھ18 رکنی پاکستانی ہاکی ٹیم

کراچی:پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشیا کپ کےلئے 18رکنی ٹیم کا اعلان کر تے ہوئے عبدالحسیم خان کی جگہ محمد عرفان کو کپتان مقرر کیا ہے۔ عبدالحسیم خان ٹیم سے بھی باہر ہو گئے ہیں۔ ایشیاکپ ہاکی ٹورنامنٹ 11سے 22 اکتوبر تک ڈھاکا میں کھیلا جائے گا۔ہاکی فیڈریشن نے ٹیم میں مجموعی طور پر5 تبدیلیاں کی ہیں۔اولمپیئن حسن سردار کی سربراہی میں 3رکنی نئی سلیکشن کمیٹی نے کراچی میں عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں 2روزہ ٹرائلز کے دوران کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد ٹیم کا انتخاب کیا۔لندن میں ورلڈ لیگ میں ٹیم کی خراب کارکردگی کے بعد فیڈریشن نے منیجر حنیف خان کو عہدے سے فارغ کیاتھا اور اب ان کے بھتیجے حسیم خان کو نہ صرف قیادت سے ہٹا دیا گیا بلکہ ٹیم سے بھی باہر کئے جا چکے ہیں۔ایشیاکپ کےل¿ے اعلان کردہ 18 رکنی ٹیم میں محمد عرفان( کپتان) ، مظہر عباس، امجد علی، عاطف مشتاق، مبشر علی، عماد بٹ، ابوبکر، تصور عباس، راشد محمود، رضوان جونیئر، ارسلان قادر، اظفر یعقوب، عمر بھٹہ، رضوان سینئر، علی شان، محمد عتیق، وقاص اکبر اور اعجاز امجد شامل ہیں۔خراب کارکردگی پر عرفان جونیئر، حسیم خان، دلبر حسین اور علیم بلال کو ٹیم سے ڈراپ کرکے ان کی جگہ عرفان سینئر، محمد عتیق، راشد محمود، رضوان سینئر، اور وقاص اکبر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔راشد محمود اور رضوان سینئر بیرون ملک لیگ ہاکی کھیلنے کی وجہ سے ٹرائلز میں شریک نہیں ہوئے جبکہ نئے کپتان محمد عرفان بھی کیمپ سے غیر حاضر رہے اور صرف ٹرائلز میں شرکت کی تاہم یہ کھلاڑی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔اس سے قبل پاکستان ہاکی فیڈریشن کی پالیسی تھی کہ جو کھلاڑی کیمپ اور ٹرائلز میں شرکت نہیں کرے گا اسے ٹیم میں شامل نہیں کیا جائے گا۔

شیئر: