بالی و ڈ کے ایکشن اسٹار ریتک روشن اور دیپکا پڈوکون فلمساز کرن جوہر کی فلم” ٹھگ“ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔ ریتک روشن کو فلم نگری میں 17 سال اور دیپکا کو 10 سال ہوچکے ہیں لیکن اس کے باوجود دونوں اداکاروں کو ایک ساتھ فلموں میں کام کرنے کا موقع نہیں ملا ۔دیپکا کی 2007 میں ریلیز ہونے والی کریئر کی پہلی فلم اوم شانتی اوم میں ریتک روشن نے مختصر کردار کیا تھا لیکن اب دونوں اداکار پہلی فلم میں ایک ساتھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔” ٹھگ“ میں کام کرنے کی تصدیق اداکارہ کے منیجر نے بھی کردی ہے تاہم فلم کی شوٹنگ فلم پد ماوتی کے بعد شروع کی جائے گی۔