Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ارجنٹائن کا جیالا موٹر سائیکل سوار

بیونس آئرس....  مختلف ممالک کی طرح ارجنٹائن میں بھی معیشت کی بہتری کے ساتھ معاشرتی انحطاط کے مناظر دیکھنے میں آنے لگے ہیں۔ نئی نسل قانون شکنی کی جانب مائل نظر آتی ہے اور اپنے اس عمل کو قانون شکنی کے بجائے کھیل اور تماشے سے زیادہ اہمیت نہیں دیتی چنانچہ یہاں مصروف شاہراہوں پر خطرناک ڈرائیونگ اور جان لیوا انداز میں موٹر بائیک چلانے کے مناظر اکثر دیکھنے میں آتے ہیں تاہم ایسا کرتے وقت بیشتر موٹر سائیکل سواروں کو اپنے سر کی فکر لگی رہتی ہے اور وہ ہیلمٹ پہنے ساری حرکتیں کرتے ہیں تاہم گزشتہ دنوں یہاں  ایک نوجوان نے انتہائی تیز رفتاری سے جنرل پاز موٹر وے پر  موٹر سائیکل چلانے کے دوران  ہیلمٹ بھی اتار دیا اور اپنی سیلفی بناتا رہا۔ کہا جاتا ہے کہ  اس نے سیلفی اسٹک  پر کیمرہ نصب کررکھا تھا اور قدرے فاصلے سے ہاتھ بڑھا کر  اپنی تصاویر اتار رہا تھا۔ عینی شاہدین کا کہناہے کہ وہ اس منظر کو دیکھ کر بیحد حیران ہوئے کیونکہ نوجوان کی حرکت کی وجہ سے  بہت بڑے حادثے سے دوچار ہوسکتا تھا بلکہ سڑک سے گزرنے والے دوسرے لوگ بھی اس حادثے کی زد میں آسکتے تھے تاہم پولیس نے جو روز روز ایسے مناظردیکھ کر تنگ َآچکی ہے اس جانب کوئی خاص توجہ نہیں دی۔ خطرناک انداز میں موٹر بائیک چلاتے ہوئے نوجوان خطرناک انداز میں دائیں بائیں گھومتا رہا جو مزید خطرے کی علامت تھی۔

شیئر: