نیو یارک..وزیر خارجہ خواجہ آصف اور ہندوستانی ہم منصب سشما سوراج سے نیو یارک میں غیر رسمی ملاقات کی ہے۔ سارک وزارتی کونسل کے اجلاس کے دوران وزیر خارجہ نے سشما سوراج سے ملاقات کی۔بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے بتایا کہ کہ سشما سوراج سے ملاقات غیر رسمی تھی۔ ان صحت سے متعلق دریافت کیا۔ اس کے سوا کوئی قابل ذکر بات نہیں ہوئی۔دفتر خارجہ کے جاری بیان کے مطابق خواجہ محمد آصف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سارک کے اصولوں اور اہداف کے حصول کے لئے پاکستان کے مکمل عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان علاقائی چیلنجوں بالخصوص خطے کی علاقائی ترقی کے تقاضوں کے لئے سارک کو اہم پلیٹ فارم قرار دیتا ہے۔ سارک کے اہداف اور مقاصد کے حصول کے لئے تنظیم کی مکمل استعداد کار کو بروکار لانے کے لئے تعمیری سرگرمیوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ دریں اثناءوزیرخارجہ خواجہ آصف نے روسی ہم منصب سرگی لاروف سے بھی ملاقات کی۔دوطرفہ تعلقات اورخطے کی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ روسی وزیر خارجہ نے خواجہ آصف کو ماسکو کے دورہ کی دعوت بھی دی ۔