پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں تباہ کن ژالہ باری کے بعد آج جمعرات کو موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ دوپہر کے بعد مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔ رات کے وقت بالائی خیبرپختونخوا، پاکستان کے زیر انتظام کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
صوبہ سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں 18 اپریل تک ہیٹ ویو جیسی صورتحال ممکنہ طور پر برقرار رہیں گی۔
مزید پڑھیں
-
چترال کا وہ علاقہ جہاں برفباری کے موسم میں شادیاں ہوتی ہیںNode ID: 886993
-
اسلام آباد میں شدید ژالہ باری اور طوفان، گاڑیوں کے شیشے ٹُوٹ گئےNode ID: 888442
صوبہ بلوچستان کے اکثر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان اور گرد و نواح کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
صوبہ پنجاب میں بھی مجموعی طور پر موسم خشک اور گرم رہے گا، تاہم مری، گلیات اور گرد و نواح میں بارش اور طوفان کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
صوبہ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں دن کے وقت موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
جبکہ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بٹگرام، بونیر، کرم، باجوڑ اور مہمند میں رات کے وقت گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی ہے۔
اپر اور سینٹرل صوبہ سندھ کے بیشتر علاقے ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہیں گے، جبکہ دن کے وقت درجہ حرارت معمول سے 6 سے 8 ڈگری زیادہ ہو گا۔۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کَل جمعے کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم خیبرپختونخوا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوٴں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش/ژالہ باری کا امکان ہے۔
جبکہ صوبہ سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں شدید گرمی کی لہر برقرار رہے گی۔
گزشتہ روز بدھ کو اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز، نواحی علاقوں اور ضلع راولپنڈی میں تیز آندھی شدید ژالہ باری ہوئی تھی جس کے نتیجے میں گھروں کی کھڑکیوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور مختلف مقامات پر درخت بھی گر گئے تھے۔