Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ نے شمالی کوریا پر نئی پابندیاں لگادیں

نیویارک… امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا پر نئی پابندیاں عائد کردیں ۔شمالی کوریا سے لین دین کرنے والے ممالک پر بھی پابندیاں عائد کی جائیں گی۔ صدارتی حکم نامے میں امریکی محکمہ خزانہ سے کہا گیا ہے کہ ان ممالک، کمپنیوں اور مالیاتی اداروں پر بھی پابندیاں عائد کی جائیں جو شمالی کوریا کے ساتھ لین دین کر رہے ہیں۔ ٹرمپ کے مطابق چینی صدر نے بھی چینی بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ شمالی کوریا کے ساتھ کسی قسم کا لین دین نہ کریں۔ ٹرمپ نے چینی صدر کے اس اقدام کو جرأت مندانہ قرار دیا اور کہا کہ ہ اس کی توقع نہیں کر رہے تھے۔ ٹرمپ نے کہا کہ نئی پابندیوں کا مقصد شمالی کوریا کی آمدنی کے تمام ذرائع کو ختم کرنا ہے۔ نئی پابندیوں میں شمالی کوریا کی ٹیکسٹائل، ماہی گیری، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور پیداواری صنعت کو نشانہ بنایا جائیگا۔ ٹرمپ نے پھر کہا کہ شمالی کوریا کا جوہری اور میزائل پروگرام علاقائی اور عالمی امن کیلئے خطرہ ہے۔

شیئر: