اردوگان آئندہ ہفتے روس کا دورہ کریں گے
انقرہ …ترک صدر رجب طیب اردوگان آئندہ جمعرات ماسکو میں روسی صدر ولادیمیر پوٹین سے ملاقات کریں گے۔ شامی صوبے ادلب میں قیام امن کے حوالے سے بات کی جائیگی۔ دونوں ملکوں کی کوشش ہو گی کہ اس صوبے میں ایسے علاقوں کی تعداد بڑھائی جائے، جہاں کشیدگی میں کمی کی کوششیں جاری ہیں۔ ترک صدر نے 28ستمبر کو دورہ ماسکو کی تصدیق کی ہے۔ صدر اردوگان نے کہا کہ روسی صدر کے ساتھ شام کے مسئلے پر علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔