باکسرعامرخان طلاق دینے کے فیصلے پرقائم
لندن:پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان ، فریال مخدوم کی جانب سے معافی مانگنے کو بھی کسی خاطرمیں نہیں لائے۔ عامر خان طلاق دینے کے فیصلے پرقائم ہیں۔فریال مخدوم کے نام اپنے پیغام میں عامرخان نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ فریال کی جانب سے میری فیملی پرماضی میں عائد کئے جانے والے جھوٹے الزامات کلئیر کرنے پر میں ان کا شکرگزارہوں۔عامرخان نے ایک اورٹویٹ میں واضح کیا کہ میں اور فریال طلاق کی طرف جا رہے ہیں۔ یہ بھی لکھا کہ ہماری اچھی بات چیت ہے۔ایک اورٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی بیٹی لمائسا کے لیے سوچنا ہوگا جس کے لیے میں ہمیشہ حاضرہوں۔عامرخان نے فریال مخدوم کےلئے نیک تمناوں کا بھی اظہار کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روزفریال مخدوم نے سوشل میڈیا اکانٹ پرعامرخان اوران کی فیملی پرعائد کیے جانے الزامات واپس لے لئے تھے۔