Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باکسر عامر خان اور اہلیہ میں علیحدگی

لندن .... پاکستانی نژاد باکسر عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم کے درمیان علیحدگی ہو گئی ہے۔ ٹویٹر کے ذریعے اعلان کرتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھا کہ میں نے فریال کیلئے اپنے والدین، خاندان اور دوستوں کو چھوڑالیکن وہ کسی اور کے ساتھ رہنا اور زندگی گزارنا چاہتی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ میری اور اہلیہ کے درمیان علیحدگی ہم دونوں کی رضامندی سے ہوئی۔ اپنے پیغام میں عامر خان نے کہا کہ باکسر انتھونی جوشوا میری چھوڑی ہوئی چیزیں اپنے پاس رکھے۔ میں اپنی بیوی فریال مخدوم سے طلاق لے رہا ہوں۔ انہوں نے فریال مخدوم کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔ 
 

شیئر: