Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راجناتھ کا نکسلیوں اور باغیوں کو انتباہ

نئی دہلی.... مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے نکسلیوں اور ماﺅ باغی لیڈروں کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ غریبوں کے بچوں کو ہتھیار تھماکر ترقی کی رفتار کو روکنے والے انتہاپسند، قومی دھارے میں لوٹ آئیں اور حکومتی اسکیموں و مراعات سے مستفیض ہوں ورنہ انہیں سنگین نتائج بھگتنے ہوں گے۔ سنگھ نے دمکا میں جھارکھنڈ کی رگھوور سرکار کے 1000 دن مکمل ہونے پر منعقدہ’ ’غریب وکاس میلے “سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقی کو مزید رفتار دینے کےلئے نکسلی انتہا پسند ی کا راستہ چھوڑ کر قومی دھارے میں واپس آنے کےلئے خودسپردگی کردیں نہیں تو انہیں سنگین نتائج کا سامنا کرنا ہوگا۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ نکسلی انتہا پسندی کے نام پر کچھ لوگ غریبوں کے بچوں کو گمراہ کررہے ہیں اور ان کے ہاتھوں میں ہتھیار دے کر ترقی کی رفتار میں رکاوٹ پیدا کررہے ہیں ۔

شیئر: